ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بڑھے ہوئے جرمانے پر مرکزی حکومت کا ساتھ دیا اروند کیجریوال نے، کہا ٹریفک کی حالت میں بہتری ہوئی ہے 

بڑھے ہوئے جرمانے پر مرکزی حکومت کا ساتھ دیا اروند کیجریوال نے، کہا ٹریفک کی حالت میں بہتری ہوئی ہے 

Fri, 13 Sep 2019 20:59:52    S.O. News Service

نئی دہلی،13، /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ نافذ کئے گئے نظر ثانی موٹر وہیکل ایکٹ میں لگائے گئے جرمانے کی بڑی رقم کا گرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار کچھ ریاست ہی مخالفت ہورہی ہو لیکن اس کا ساتھ دیا دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے۔ جنہوں نے کہا کہ نئے قوانین کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں ٹریفک کے حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ویسے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر لوگوں کو اس سے دقتیں ہوں گیاور ریاستی حکومت کے پاس جرمانے کی رقم کو کم کرنے کا حق ہوگا، تو وہ ضرور کریں گے۔دہلی میں آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لئے نومبر کے مہینے میں طاق اور جفت فارمولہ کو ایک بار پھر نافذکرنے کا اعلان کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہاکہ جب سے نئے موٹر وہیکل ایکٹ نافذ ہوئے ہیں دہلی کے ٹریفک میں بہتری آئی ہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ اگر کوئی قاونوں ایسا ہوگا جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ے گا اورہمارے پاس جرمانے کی رقم کم کرنے کا حق حاصل ہوگا تو ہم ایسا ضرور کریں گے۔ کئی ریاستوں نے نظر ثانی موٹر وہیکل ایکٹ کی مخالفت کی ہے اور جرمانے کی بڑھی رقم کو نافذکرنے سے انکار کر دیا ہے۔بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست گجرات ملک کی  پہلی ریاست رہی جس نے جرمانے کی رقم کو کم کیا اور کچھ قوانین کے تحت نئے قانون میں لگائے گئے جرمانے کو 90 فیصد تک کم کر دیا۔ مہاراشٹر، گوا اور کرناٹک جیسے دیگر ریاستوں نے بھی اعلان کردیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے نئے قوانین پر نظر ثانی نہیں کی تو وہ بھی گجرات جیسا قدم اٹھا سکتے ہیں۔اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے حکومت مدھیہ پردیش اور کیرل  جیسے ریاستوں نے بھی جرمانے کی بڑھی ہوئی رقم کونافذ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی نئے قوانین کو انتہائی سخت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔نیا موٹر وہیکل ایکٹ نافذ ہونے کے بعد سے جرمانوں کی بڑی بڑی رقمیں سرخیاں بنتی رہی ہیں۔بھونیشور میں ایک آ ٹورکشہ ڈرائیور پر 47,500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دہلی میں ایک ٹرک پر دو لاکھ روپے سے زیادہ رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا۔دہلی کے ایک شخص نے تو جرمانہ لگائے جانے کے بعد اپنی موٹر سائیکل کو ہی آگ کے حوالے کر دیا تھا۔


Share: